Friday, 26 December 2014
اردو لسانیات-صوتیات: آوازوں کی اقسام اور درجه بندی
زبان کی آوازیں دو قسم کی هوتی هیںمصوتے- ایسی آوازیں جن میں آواز پیدا کرنے والے اعضاء گونج کے خلا بناتے هیں اور جن میں سے سانس کی هوا رگڑ کھایے بغیر گزرتی هے.مصمتے- ایسی آوازیں جن میں سانس کی هوا کے راستے میں کویی رکاوٹ هوتی هے جو رگڑ پیدا کرتی هے. ایسی رکاوٹ هوا کو پوری طرح روک کر یا هوا کو ایک تنگ راستے سے گزارنے پر پیدا هوتی هے.مصوتوں کو پیدا کرنے کے وقت صوت تانت تھرتھراتے هیں.اس کا مطلب یه هوا که مصوتے مسموع هوتے هیں جبکه مصمتے کے لیے ایسی کویی شرط نهیں.پس مصمتے دونوں طرح کے هو سکتے هیں یعنی مسموع بھی اور غیر مسموع بھی.نیم مصوتے: یه آوازوں کی تیسری قسم هے.ان سے مراد وه آوازیں هیں جن کے پیدا هوتے وقت صوت تانت تھرتھراتے هیں لیکن زبان سے کویی رگڑ یا رکاوٹ پیدا نهیں هوتی .مصوتوں کی درجه بندی:مصوتوں کی درجه بندی کرتے وقت تین نکات کا خیال رکھا جاتا هے:ا: زبان کی اونچایی: یعنی زبان کتنی اونچی اٹھتی هے، یه تالو کے نزدیک آتی هے یا اس سے دور رهتی هے. اونچایی کو اونچا، نیچا اور وسط میں تقسیم کیا جا سکتا هے.ب: زبان کا حصه: زبان کا کون سا حصه محرک هوتا هے یعنی اگلا حصه، رجمی حصه یا وسطی حصه.ج: هونٹوں کی گولایی: یه بات بھی مدنظر رکھی جاتی هے که هونٹوں کی شکل گول هے یا یه پھیلے هویے هیں یا معمولی هیں .چونکه مندرجه بالا تینوں باتوں میں لاتعداد اختلافات هو سکتے هیں اس وجه سے مصوتوں کی تعداد بھی لامحدود هے.ڈینیل جونس کے خیال میں آٹھ مصوتوں کے ایک مجموعے کو معیاری مصوتے مانا گیا هے.یه مصوتے کسی خاص زبان سے متعلق نهیں بلکه فرضی هیں.ان مصوتوں کا مقصد صرف یه هے که کسی زبان کے واقعی مصوتوں کو ان سے مقابله کرکے بیان کرنے میں آسانی هو.معیاری مصوتوں کا چارٹ آخر میں دیا گیا هے.معیاری مصوته نمبر١:[i]: اس میں اونچی زبان، زبان کا سامنےوالا حصه اور پھیلے هویے هونٹ استعمال هوتے هیں.معیاری مصوته نمبر٢:[e]: اس میں نیچی اونچی زبان، زبان کا سامنے والا حصه اور کم پھیلے هویے هونٹ استعمال هوتے هیں.معیاری مصوته نمبر٣:[€]: یهاں زبان اونچی نیچی، زبان کا سامنے والا حصه اور کم پھیلےهویےهونٹ استعمال هونگے.معیاری مصوته نمبر٤:[ae]: اس میں نیچی زبان، زبان کا سامنے والا حصه اور کم کھلے وکم پھیلے هویے هونٹ کام آتے هیں.معیاری مصوته نمبر٥:[a]: اس میں نیچی زبان، زبان کا پچھلاحصه اور کھلے و پھیلے هویے هونٹ استعمال هونگے.معیاری مصوته نمبر٦:[<]: اس میں اونچی نیچی زبان، زبان کا پچھلا حصه اور گولایی کے ساتھ کھلے هونٹ استعمال هونگے.معیاری مصوته نمبر٧:[o]: اس میں نیچی اونچی زبان، زبان کا پچھلا حصه اورگول هونٹ استعمال هوتے هیں.معیاری مصوته نمبر ٨:[u]: اس میں اونچی زبان، زبان کاپچھلا حصه اور آگے کو نکلے هویے گول هونٹ استعمال هوتے هیں.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment